۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
تصاویر/ مراسم تجلیل از هیئات مذهبی برگزیده ارومیه

حوزہ / حجت الاسلام امامی نے کہا: اربعین واک الہی معجزات میں سے ہے اور تحریک سید الشہداء علیہ السلام کی عظمت اور قدرت کو ظاہر کرتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مغربی آذربائیجان میں تبلیغاتِ اسلامی کے سرپرست حجۃ الاسلام منصور امامی نے ارومیہ کی مسجد "حاجی خان" میں مذہبی تنظیموں کی تعظیم و خراجِ تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب میں خاطب کرتے ہوئے کہا: ارومیہ کے لوگوں نے "یوم العباس" نامی مراسم میں یہ واضح کیا کہ اتحاد و وحدت کے ساتھ ہی انتہائی اچھے اور مطلوبہ نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا: ایامِ محرم میں ارومیہ شہر کے اندر 400 اور اسی طرح پورے صوبے میں 1455 مذہبی ہیئتوں اور مختلف ماتمی و عزاداری سنگتوں نے عزاداریٔ امام حسین علیہ السلام کا اہتمام کیا۔

مغربی آذربائیجان میں تبلیغاتِ اسلامی کے سرپرست نے کہا: ایامِ محرم الحرام میں 1200 سے زیادہ دینی مبلغین اور مبلغات دینی و تبلیغی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔

حجۃ الاسلام امامی نے کہا: اربعین واک الہی معجزات میں سے ہے اور تحریک سید الشہداء علیہ السلام کی عظمت اور قدرت کو ظاہر کرتی ہے۔ اس منفرد اجتماع سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ سید الشہداء علیہ السلام سے محبت دشمنانِ اسلام کے تمام مذموم پروپیگنڈوں سے دینِ حق کو محفوظ رکھنے کا باعث ہے۔

انہوں نے کہا: جو لوگ اربعین واک میں شرکت نہیں کر سکتے انہیں اربعین کی ترویج کے لیے کوشش کرنی چاہیے جیسا کہ اس سال بھی ایران کے دوسرے شہروں کی طرح ارومیہ میں بھی شہداء چوک سے مزار شہداء تک اربعین واک منعقد کی جائے گی۔

حجۃ الاسلام امامی نے مزید کہا: جس طرح ایک مومن کا وجود ایک شہر سے ہزاروں آفتوں کو دور کرتا ہے اسی طرح دینی تقاریب کا انعقاد بھی شہر میں برکات لانے اور آفات کو دور کرنے کا باعث ہوتا ہے۔

سید الشہداء (ع) کی محبت دشمنانِ اسلام کے تمام پروپیگنڈوں سے دینِ حق کو محفوظ رکھنے کا باعث ہے

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .